بھارت میں حیرت انگیز طور پر کورونا وباء کے بعد کورونا ماتا نے اپنا زور جما لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے شکلاپور نامی ایک گاؤں کے ہندوؤں نے کورونا ماتا نامی بت کی پوجا کرنی شروع کردی ہے ۔
شُکلاپور گاؤں میں کورونا ماتا کا یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں۔

گاؤں کے ایک شہری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو مرتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نیم کے درخت تلے کورونا ماتا کا مندر بنا دیا جائے جہاں ’کورونا ماتا‘ کی پوجا کرکے اسے خوش کیا جائے تاکہ وبا کا زور ٹوٹے اور لوگوں کو اس تکلیف سے نجات ملے۔
دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے مندر میں ’کورونا ماتا‘ کا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
