اکثر آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگوں کے ناخنوں پر نصف سفید رنگ کا دائرہ نبا ہوتا ہے۔
کچھ لوگ اس کو خوبصورتی کی علامت کہتے ہیں اور کچھ لوگ اسے بیماری سے تشبیح دیتے ہیں لیکن اسکی اصل وجوہات کیا ہیں یہ کوئی نہیں جانتا ہے۔
طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو ’لونولا‘ کہا جاتا ہے۔
صحت مند ناخن کی نشاندہی:
صحت مند نشانات عموماً سفید رنگ کے ہوتے ہیں جو ناخن کی بنیاد پر بہت چھوٹے حصے پر ہوتے ہیں اور زیادہ تر انگوٹھے میں نمایاں ہوتے ہیں۔
عموماً اس کا غائب ہونا یا رنگت ختم ہوکر گلابی ہوجائے تو یہ باعث تشویش نہیں ہوتا، تاہم ناخن کی ساخت میں تبدیلیوں کے ساتھ غیرمعمولی علامات کا تجربہ ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے۔
اگر ہاتھ اور پیروں کی رنگت نیلی ہوجائے تو فوری طبی امداد لی جانی چاہیے جو خون میں آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
