برطانوی کمپنی نے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون طیارے کاکامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ ڈرون70ہزارفٹ کی بلندی تک پروازکی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ ڈرون 20 ماہ تک یعنی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک رکے بغیر مسلسل اڑان جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Phasa-35 نامی یہ ڈرون برطانیہ کی فوجی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنی بی اے ای سسٹمز نے تیارکیا ہے، اس کے دونوں ونگز کی لمبائی 35میٹر ہے ۔
کاربن فائبرکمپوزٹ میٹریل سے تیارکردہ یہ ڈرون 15 کلو تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
ڈرون کی تیاری سے سول اور فوجی مقاصد کے لئے ڈرون کے استعمال اور اس کی طلب میں بھی اضافہ ممکن ہے،یہ ڈرون زمین کے گرد چکر لگانے والے مصنوعی سیاروں کا متبادل ہوگا۔
[amazonad category=”Electronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
