
آج کے دور میں اے ٹیم ایم کی مشین کا ہر جگہ اور ہر کوئی استعمال کررہا ہے چاہے وہ بڑا ہو یا پھر چھوٹا ہے۔
اے ٹی ایم مشین کی موجودگی سے پیسے کی ضرورت پڑنے پر کسی بھی وقت بینک میں لمبی قطار لگائے بنا ہی پیسے نکالے جاسکتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے پہلے اے ٹی ایم کس نے بتایا اور کہاں نصب کیا گیا تھا؟
اس حولے سے کہا جاتا ہے کہ ایک بار جان شیفرڈ بیران کو پیسے کی ضرورت تھی، جب وہ بینک پہنچے تو ایک منٹ کی تاخیر کی وجہ سے چوک گئے کیونکہ بینک بند ہو چکا تھا لہذا رقم نہیں نکال سکے۔
پھر انہوں نے سوچا کہ جب ایک مشین سے چاکلیٹ نکل سکتی ہے تو پھر مشین سے 24 گھنٹے میں پیسہ کیوں نہیں نکل سکتا۔
27 جون1967 کو لندن کے اینفیلڈ علاقے میں پہلا اے ٹی ایم شروع ہوا تھا، دنیا کا پہلا اے ٹی ایم بارکلیز بینک کی ایک برانچ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔
اس وقت نوٹ اگلتی اس مشین کو دیکھ کر دنیا حیران تھی۔
دنیا کے اس پہلے اے ٹی ایم سے سب سے پہلے برطانوی اداکار ریگ ورنے نے پیسے نکالے تھے اور تب سے آج تک پوری دنیا میں اے ٹی ایم کا نیٹ ورک پھیل چکا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News