
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ چلتے پھرتے یا کوئی کام کرتے ہوئےاگر کہنی پر ہلکی سی بھی چوٹ لگ جاتی ہے تو بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔
یہ چوٹ اکثر دیوا سے ٹکرانے یا پھر کوئی کام کرتے دوران لگتی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں ماہرین کا کہنا ہے کہ کہنی پر لگنے والی چوٹ زیادہ تکلیف دہ اس لئے بھی ہوتی ہے کیونکہ اس جگہ ہڈی موجود نہیں ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کہنی پر اعصاب ہونے کے باعث اسے فنی بون کہا جاتا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ یہ نس بازو میں کہنی سے کندھے تک موجود دو لمبی ہڈیوں کے درمیان موجود جھری کے ذریعے ریڑھ کی ہڈی سے گردن تک سفر کرتی ہے اور اسی نس کی بدولت ہم کسی چیز کو چھو کر محسوس کر سکتے ہیں۔
ہنی میں پٹھوں اور چربی کی تہوں میں موجود یہ نس چوٹ لگنے پر درد کے سنگل کو پورے بازو اور دماغ تک بھیجتی ہے، جس سے تکلیف کا احساس پورے جسم کو جھنجھنا کر رکھ دیتا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News