
بطور انسان پیدائش سے ہی بہت سارے رشتے مل جاتے ہیں جس میں والدین کا ساتھ اور بھائی بہن کی اپنائیت سرفہرست ہوتی ہے۔
انسان اپنی زندگی میں والدین کے بعد سب سے زیادہ قریب اپنے بھائی بہن سے ہی ہوتا ہے۔
لیکن حال ہی میں بچوں کی پیدائش کی ترتیب کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں کہ خاندان میں ہمارا نمبر ہماری شخصیت، ذہانت، کامیابی پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور جوانی تک قائم رہتا ہے۔
بڑے بچے کی اہمیت:
بڑے بچے کو والدین کی توجہ سب سے زیادہ ملتی ہے، تو جب دوسرا بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ خود کو نظر انداز محسوس کرنے لگتا ہے۔
ڑے بچے کے بارے میں سوچا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کا خیال رکھنے والا، ذمہ دار، قابل اعتماد، محتاط لیکن شاید رعب جمانے والا ہوتا ہے۔
درمیانے بچے کو نظر انداز کیا جاتا ہے:
درمیانے بچوں کے بارے میں زیادہ تر خیال یہی کیا جاتا ہے کہ انھیں نظر انداز کیا جاتا ہے اس لیے وہ صلح پسند ہوتے ہیں۔
وہ اپنی شخصیت کو اس چیز کے مطابق ڈھال لیتے ہیں جو اس گھرانے میں پہلے سے بڑا بچہ لے چکا ہوتا ہے۔
سب سے چھوٹے بچوں سے محبت:
سب سے چھوٹے بچے کے بارے میں اکثر خیال کیا جاتا ہے کہ انھیں توجہ حاصل کرنے اور اپنی آزادی برقرار رکھنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے اور وہ اپنے بہن بھائیوں سے مختلف ہوتے ہیں۔
وہ صرف اپنے بارے میں سوچنے والا، چالاک، مزاحیہ، دل بہلانے والا اور دلکش ہوتا ہے۔
اکلوتے بچے کے متعلق انکشافات:
اکلوتے بچوں کے بارے میں اکثر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ذات تک محدود، خودمختار، پسندیدگی کے متلاشی اور سمجھ دار ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News