شادیوں میں رقص کرنا عام روایت ہے کہ ہر کوئی اس خوشی کے موقع پر ڈھول کی ٹھاپ پر رقص کرتا نظر آتا ہے۔
لیکن ہر بار ہر شادی میں کچھ ایسا ضرور ہوتا ہے جس کی وجہ سے یا تو شادی یادگار ہوجاتی ہے یا پھر کوئی انوکھا قدم وائرل ہوجاتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کی زینت بنی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک بوڑھے اور عمر رسیدہ شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
اندازہ لگایا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو بھارت کے کسی شہر کی ہے تاہم اس میں ناچتے ہوئے انکل کے سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہورہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ آدمی رقص میں مشغول ہیں اور ان کا ڈانس کسی نوجوان کے مد مقابل ہوسکتا ہے۔
اس بوڑھے شخص کا یہ انداز اور انرجی کسی نوجوان کے رقص سے کم نہیں ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
