
ویسے تو ہر ایک اپنے جانور کا خوب خیال رکھتا ہے اور بکرا عید کے قریب آتے ہی اسے قربانی کے لئے پیش کردیا جاتا ہے لیکن ایسے میں جانور کی غذا اور خوبصورتی کا بھی بے حد خیال کیا جاتا ہے۔
بکرا عید کے اس موسم میں ایک ایسا بکرا آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جو کہ اپنی ایک خاص غذا کے علاوہ کچھ نہیں کھاتا ہے۔
اس سال کے پاکستان کے وزنی بکروں سے آپ بھی ملیں جو اب منڈی میں نظر آ رہے ہیں۔
شیر دل نامی بکرا:
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والا بکرا شیر دل ہے جس کا وزن 314 کلو گرام ہے اور اس نے اپنے وزن کے باعث 23واں آل پاکستان سالانہ مقابلہ فیصل آباد اپنے نام کرلیا ہے۔
کالو نامی بکرا:
278 کلو گرام وزنی ملتان کا کالو ہے جس کی خوبصورتی اور کھانے پینے کے خوب چرچے ہیں، اس کا مالک اس کو سیب اور کیلے بہت کھلاتا ہے۔
بھورا نامی بکرا:
بھورے کے تو نخرے اٹھانے مشکل ہیں۔ یہ صفائی پسند ہے۔ اس کو گندی چیزوں میں کھانا بھی پسند نہیں ہے۔ اس کا وزن 190 کلو ہے جو کہ اپنی خوبصورتی کی مثال آپ ہے۔
کٹو نامی بکرا:
کٹو ہے اس کا نام۔ کرتب بھی دکھاتا ہے بے مثال۔ اس کا وزن 200 کلو بتایا جاتا ہے جب کہ قیمت بھی بہت بھاری ہے۔ اس کو چنا دال دودھ اور الائچی مکس کرکے پکا کر کھلائی جاتی ہے جبکہ دن بھر میں یہ چھ سے آٹھ کلو چارہ کھا لیتا ہے .
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News