دنیا بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کرنے اور ان کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے نت نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسی حوالے سے امریکہ میں ایک کمپنی کی جانب سے ویکسین لگوانے والوں کو گوشت کی مفت فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ جو افراد ویکسین لگوائیں گے ان کو کمپنی کی جانب سے پورا سال مفت گوشت فراہم کیا جائیگا ۔
اس حوالے سے نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا اور وہ مرغی، بیف یا پھر خنزیر کے گوشت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے غریب، دیہی اور پسماندہ علاقوں کے افراد کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب کے طور پر مفت گوشت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
