
بینک کی جانب سے چھوٹی سی غلطی کے باعث ایک اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر منتقل کردیئے گئے جس کو 2 دن کے وقفے کے بعد دوبارہ نکال لیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریاست لوزیانا کے رہائشی ڈیرن جیمز اور ان کی اہلیہ جو کہ پیشے سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہیں، انہیں اچانک بینک سے 50 ارب ڈالر کی ٹرانزیکشن کا میسج موصول ہوا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔
ڈیرن جیمز نے فوراً اپنے بینک میں فون کر کہ اس حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بینک کی غلطی کے باعث انکے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر ٹرانفر کئے گئے ہیں جو کہ ان کے نہیں ہیں۔
اس حوالے سے ڈیرن کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی رقم اکاؤنٹ میں دیکھنے کے تجربہ بہت زبردست تھا کیونکہ انہوں اپنی زندگی میں کبھی اتنے صفر نہیں دیکھے تھے۔
اگرچہ یہ رقم مذکورہ جوڑے کے اکاؤنٹ سے واپس نکال لی گئی ہے لیکن ڈیرن اور ان کی اہلیہ اس کا اسکرین شاٹ محفوظ کرنے میں کامیاب رہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News