
سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں آئندہ دس سالوں کے بعد ایک ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی خیالات اور نظریات پر اثر انداز ہوسکیں گی۔
ماہرین نے یہ انکشاف ایک تحقیق کے بعد کیا، جس میں دماغی چپس کے ذریعے اسمارٹ فونز اور انٹرنیٹ کی رسائی پر غور کیا گیا۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ آئندہ دس سالوں یعنی 2030 کے بعد اس ٹیکنالوجی کو تجارتی بنیادوں پر فروخت کیا جائے گا۔ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر برائے نیورو سائنس نے خدشہ ظاہر کیا کہ چپ کے ذریعے انسانی دماغ کو کنٹرول کرنے کا خیال اب کوئی سائنسی افسانہ نہیں رہا کیونکہ اسے جلد حقیقت میں تبدیل کردیا جائے گا۔
اس وقت دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں ایسے آلات کی تیاری میں مشغول ہیں، جو اسمارٹ فونز کی جگہ ہمارے دماغوں کو انٹرنیٹ سے جوڑ دیں گے اور انسان اسمارٹ فون کے بجائے دماغ سے ہی انٹرنیٹ استعمال کرے گا۔
اس حوالے سے ماہرین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال اور تیاری پر ابھی سے ہی پابندی عائد کردے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News