Advertisement
Advertisement
Advertisement

اجوائن اور اس کا پانی کتنا فائدے مند ہے؟

Now Reading:

اجوائن اور اس کا پانی کتنا فائدے مند ہے؟
اجوائن کا پانی

اجوائن ایک ایسی دوا ہے جس سے تقریباً ہر شخص واقف ہے۔ اجوائن کا رنگ سیاہی مائل بھورا ہوتا ہے۔

اس کے بیج انیسوں کے مشابہ ہوتے ہیں اور اس کی بو تیز ہوتی ہے، اس کا مزاج تیسرے درجے میں گرم و خشک ہوتا ہے۔

عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ماشہ سے چھ ماشہ تک ہوتی ہے۔

اگر بات کی جائے اجوائن کے  فائدوں کی تو اس کے بے شمار فوائد ہیں لیکن اجوائن کا پانی کس حد تک فائدے مند ہوتا ہے؟

اجوائن کا پانی نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتا ہے، میٹابولزم کی رفتار جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی کیلوریز زیادہ جلیں گی، اس کے نتیجے میں چربی بہت تیز رفتاری سے گھلنا شروع ہوجائے گی۔

Advertisement

اجوائن کا قہوہ معدے اور جگر کی بیماریوں میں اکسیر فوائد فراہم کرتا ہے، جو افراد انگریزی دوا روزانہ کھاتے ہوں اُن کے لئے اجوائن کا قہوہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اجوائن کے قہوے سے بدہضمی اور گیس اور جگر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔

اسکے علاوہ اجوائن کا استعمال فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لئے مجرب ہے جبکہ یہ جسم کے زہریلے مادوں کو تحلیل کرتی ہے۔

اگر اسے لیموں کے پانی میں رگڑ کر خشک کر کے سفوف بنایا جائے اور یہ سفوف ایک چمچہ چائے والا ہمراہ پانی دن میں ایک بار استعمال کرنے سے قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے ۔

اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھایا جائے تو چہرے اور ہا تھ پاﺅں کی سوجن میں فائدہ دیتی ہے اسکے علاوہ اس کا روزانہ استعمال بمقدار چھ ما شہ ہمراہ پانی بدن میں چستی لاتا ہے۔

اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے فوراً رک جاتی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر