
اب تک ہم کورونا وائرس کی مختلف علامات، اسکے انسانی زندگی اور صحت پر اثرات اور دیگر چیزوں کے حوالے سے پڑھ رہے تھے لیکن آج ہم لانگ کووڈ کا شکار ہونے والے مریضوں کے حوالے سے پڑھیں گے۔
لانگ کووڈ کا شکار ہونے والے مریضوں کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حورتحال کا شکار وہ تمام مریض ہوتے ہیں جن میں کورونا کی 5 سے زیادہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ مطابق ہر 10 میں سے ایک یا 3 میں سے ایک مریض کو کووڈ 19 کو شکست دینے کے بعد لانگ کووڈ کا سامنا ہوتا ہے۔
اس حوالے سے برطانیہ کے سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ لانگ کووڈ کی علامات کی 2 اقسام کی شناخت کی گئی جن میں سے ایک تھکاوٹ، سردرد اور بالائی نظام تنفس کی شکایات اور دوسری بخار اور ہاضمے سے متعلق علامات پر مشتمل تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انگ کووڈ کے بہتر علاج کے لئے بہتر اور زیادہ بہتر نگہداشت کے ماڈلز کو تشکیل دیا جائے گا۔
اس تحقیق نے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سارس اور مرس کی وبا کے دوران بھی اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 6 مہینوں کے بعد بھی لگ بھگ 25 فیصد مریضوں کو طویل المعیاد علامات کا سامنا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News