Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردے کے کینسر کے علاج کی امید روشن

Now Reading:

گردے کے کینسر کے علاج کی امید روشن

ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ایک دوا کے استعمال سے گردے کے کینسر کا علاج ممکن ہے۔

اس دوا کی فیز تھری طبی آزمائش کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور یورپی ایسوسی ایشن آف یورولوجی کانگریس میں اس کی روداد پیش کی گئی ہے۔

اس اہم تحقیق کا مقصد آپریشن کے ذریعے گردے کی سرطانی رسولیاں نکالنے کے بعد گردوں کو سرطان کے دوسرے حملے سے بچانا تھا جس کا واضح طریقہ اس سے قبل موجود نہ تھا۔

فیزتھری ٹرائل میں 1000 ایسے مریضوں کو شامل کیا گیا جو گردے کے کینسر کے شکار تھے اور جراحی کی بدولت ان کے گردے کا سرطان اور رسولیوں کو نکالا گیا تھا۔

ان افراد کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں سے نصف کو امینوتھراپی کی مشہور دوا پیمبرولائزومیب یا پیمبرو دی گئی جبکہ دیگر نصف افراد کو فرضی دوا (پلیسیبو) کھلائی گئی۔

Advertisement

پیمبرو کئی اقسام کے سرطان میں کامیابی سے کھلائی جاتی ہے۔ بالخصوص گردے کے سرطان میں مبتلا آخری درجے کے افراد کو بھی یہ دوا دی جاتی ہےاور بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

اس سے قبل 20 ممالک میں کی گئی ایک تحقیق بھی سامنے آئی ہے کہ یہ ابتدائی اسٹیج کے گردے کے مریضوں میں بھی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

دو سال بعد معلوم ہوا کہ جن افراد کو پیمبرو دی گئی تھی ان میں فرضی دوا کھانے والوں کے مقابلے میں گردے کے سرطان کا خطرہ 33 فیصد تک کم دیکھا گیا۔

اس کے بعد مریضوں کا فالواپ بھی کیا گیا اوراگلے پانچ سال تک زندہ رہنے میں دوا کے کردار کو بھی نوٹ کیا گیا۔

اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر تھامس پاؤلیس ہیں جو لندن کی کوئن میری یونیورسٹی میں بارٹس کینسر انسٹی ٹیوٹ میں تحقیق کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پیمبرو گردے کے سرطان کو دوبارہ لوٹنے سے روکنے میں واضح اور اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پھر یہ زندگی کو بڑھانے میں بھی مددگار ہے۔ ڈاکٹر تھامس نے امید ظاہر کی کہ چند مزید ثبوت کے بعد اسے استعمال کی اجازت مل جائے گی۔

[amazonad category=”Auto”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر