
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے دنیا بھر میں بہتر سے بہتر ویکسین بنانے کے لئے عمل جاری ہے جس میں اب تک پہلا نمبر فائزر کی ویکسین کا ہے۔
اس حوالے سے سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس وقت کورونا وباء سے لڑنے والی ویکسین میں فائرز اور موڈرنا سب سے زیادہ مفید ہے جو کہ زندگی بھر اس وباء سے لڑنے میں مدد فراہم کریگی۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدان نے بتایا ہے کہ ویکسین لگوانے کے چار ماہ بعد قوت مدافعت میں بہتری دیکھی گئی ہے۔
تحقیق کے نتائج میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسینز لگوانے والے افراد کو بوسٹر لگوانے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
محققین نے بتایا کہ ڈیلٹا قسم بہت زیادہ متعدی ہے مگر نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ویکسین کا استعمال لوگوں کو کووڈ کی سنگین شدت اور موت سے بچانے میں مددگار ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ فائزر ویکسین کی 2 خوراکوں کو استعمال کرنے والے افراد کو ڈیلٹا قسم کے خلاف 64 فیصد تک تحفظ ملتا ہے۔ تاہم تحقیق میں بتایا کہ ویکسین بیماری کی سنگین شدت اور ہسپتال میں داخلے سے بچانے کے لیے 93 فیصد تک مؤثر ہے۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News