
اگر آپ خود کو ترو تازہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹھنڈے پانی سے نہانے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹھنڈا پانی انسانی جسم میں تناؤ کو کم کرتا ہے اور انسان کو تازگی کا احساس ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق گرم پانی سے نہانا انسانی صحت کے لئے بہت فائدے مند ہوتا لیکن ٹھنڈے پانی سے نہانا بھی نقصان نہیں دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات انسان دفتری کام کاج اور دیگر صورتحال کے دوران خود میں ایک تناؤ اور پریشانی محسوس کرتا جس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ گھر میں موجود نل کے پانی سے یا کسی پول میں نہانے کے لئے ٹھنڈے پانی کا انتخاب کریں۔
انسانی جسم ٹھنڈے پانی کو ایک خطرہ سمجھتا ہے کیونکہ یہ آپ کے رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے، آپ کی دل کی دھڑکن تیز کرتا ہے اور آپ کے اندر بجلی دوڑتی ہے۔
ٹھنڈے پانی سے نہانے سے آپ کی خون کی نالیوں میں خون تیزی سے دوڑنا شروع کر دیتا ہے اور چند ہی لمحوں میں پورے جسم میں خون کا بہاؤ آپ کے کچھ جسمانی اعضاء کو سائز میں دگنا کر دیتا ہے۔
اب تک کی تحقیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فائدہ مند اثرات جلد کو ٹھنڈا کرنے کا نتیجہ ہوسکتے ہیں، لیکن اگر آپ جسم کے گہرے ٹشوز کو ٹھنڈا ہونے کے لیے کافی دیر تک ٹھنڈے پانی میں رہتے ہیں تو ، یہ ہائپوتھرمیا کا باعث بن سکتا ہے ، جو نقصان دہ ہے۔
دوسری جانب انسانی جسم اور دماغ پر ٹھنڈے پانی سے نہانے کے اثرات پر تحقیق کر رہے ہیں جس سے اب تک یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانے کے انسانی جسم و دماغ پر حیران کن فوائد مرتب ہوتے ہیں۔
اسکے علاوہ ٹھنڈے پانی سےنہانے والوں کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے جسم میں کیمیائی ردعمل کے نتیجہ میں ڈوپامائین، سیروٹائین اور بی اینڈورفین کیمیائی مادوں کی تعداد میں اصافہ ہوا ہے۔
تحقیق میں یہ بات بھی دیکھنے میں آئی ہے کہ ٹھنڈے پانی میں نہانے یا تیراکی کرنے والے افراد میں ڈپریشن کی دوا کا استعمال کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
تحقیق میں ایک دلچسپ پہلو پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ کیسے ٹھنڈے پانی سے نہانا اشتعال کےعمل کو بھی وقت کے ساتھ کم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News