
ماہرین اور سائنسدان کے مطابق اب تک کورونا وائرس کی متعدد علامات سامنے آچکی ہیں جو کہ کورونا کے طویل المعیاد ہوسکتی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے تحقیق کے ذریعے بتایا ہے کہ دل کی دھڑکنوں کی بےترتیبی کورونا کی علامات میں سے ایک ہوسکتی ہے۔
اس میں 875 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی جانب سے نظام تنفس کی بیماری کی علامات کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
ان میں سے 234 میں بعد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی اور محققین نے ویئر ایبل ڈیوائسز کی مدد سے ان کی بیماری کا مشاہدہ کیا۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کچھ مریضوں کی دھڑکن کی رفتار اور نیند کے رجحان کو معمول پر آنے میں 4 ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگا۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دھڑکن کی بے ترتیبی کا مسئلہ ان افراد میں زیادہ عام تھا جن کو کووڈ کے دوران کھانسی، جسمانی درد اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ بیشتر افراد چند ہفتوں میں کووڈ کوشکست دے دیتے ہیں اور کسی قسم کے اثرات کا سامنا نہیں ہوتا ہے مگر جب دھڑکن کی رفتار بڑھتی ہے تو بیشتر افراد کو عدم اطمینان کا احساس ہوتا ہے، مگر اس سے ہٹ کر فی الحال کسی قسم کے سنگین نتائج سامنے نہیں آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی مریض کو ان علامات کا سامنا 3 ماہ سے زیادہ ہوتا ہے یا جسمانی سرگرمیاں محدود ہوتی ہیں تو پھر خدشہ ہوسکتا ہے کہ ان کو کسی بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News