Advertisement
Advertisement
Advertisement

گنے کا رس جسمانی صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟

Now Reading:

گنے کا رس جسمانی صحت کے لئے کتنا فائدے مند ہے؟

گنے کارس جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے جوکہ جسمانی وزن میں اضافے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے اس میں موجود فائبرجسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اسکے علاوہ بھی گنے کے رس میں وٹامن اے، سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور بی 6 کے ساتھ پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور ڈائیٹری فائبر کی بھی بہتر  مقدار پائی جاتی ہے۔

گنے کے رس کے بے شمار طبی فوائد بھی ہیں، جن میں جِلدی امراض، نزلہ، زکام، معدے کا انفیکشن، پانی کی کمی، کینسر اور گردے کی بیماریوں سے بچاؤ شامل ہے، گنے کا رس انسانی جسم میں فوراً توانائی بحال کرتا ہے اور  قوت مدافعت مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

گنا پٹھوں کی مضبوطی کو برقرار رکھنے اور جسم کے لیے ضروری قدرتی گلوکوز کی فراہمی کا بہترین ذریعہ ہے، ورزش کرنے والے افراد کو گنے کا رس لازمی پینا چاہیے۔

یرقان کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لیے گنے کا رس کسی اکسیر دوا سے کم نہیں کیوں کہ یہ جسم میں گلوکوز کی سطح کو مطلوبہ حد تک پہنچا کر مریض کی جلد بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Advertisement

 گرمیوں میں گنے کا رس پینے سے جگر کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے، پیٹ کی بیماریوں سے حفاظت ملتی ہے، گنے کے رس کا استعمال قبض کا بہترین علاج ہے۔

گنے کا رس دل کے امراض سے حفاظت کا بھی ذریعہ ہے کیونکہ یہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتا۔

گنے کے رس میں چونکہ کیلشیم اور فاسفورس موجود ہوتا ہے، اس لیے یہ ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گنے کے رس کے استعمال سے بھی گردوں کی پتھری کے امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے جبکہ گردوں کے افعال میں بہتری آتی ہے۔

گنے کا رس ایسے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے جو دانتوں کی کمزوری اور سانس کی بو کی روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

[amazonad category=”Mobile”]

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر