Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑھاپے میں صحت مند زندگی گزارنے کا راز کیا ہے؟

Now Reading:

بڑھاپے میں صحت مند زندگی گزارنے کا راز کیا ہے؟

بڑھاپے میں انسان کس طرح خود کو جوان اور صحت مند رکھ سکتا ہے  یہ ہم آج آپ کو بتائیں گے۔

بڑھاپے میں صحتمند رہنے کے لئے ضروری ہے کہ 30 سال کی عمر میں ہی جنک فوڈ سے کنارہ کشی اختیار کرلی جائے کیونکہ اس طرح انسان 60 سال کی عمر تک متحرک زندگی گزارتا ہے۔

اس حوالے سے کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ چکنائی والا کھانا   اور بازاری کھانا کھانے سے انسان جلد ہی بڑھاپے کی طرف بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ درمیانی عمر کے دوران مکھن اور عام تیل کی جگہ زیتون کے تیل کا استعمال شروع کردیا جائے اور پھلوں کو غذا کا حصہ بنایا جائے تو انسان اپنے بڑھاپے میں بھی نوجوان انسان کی طرح چاک و چوبند ہوتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ جو لوگ سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور دوستوں وغیرہ کے ساتھ میل جول رکھتے ہیں وہ بڑھاپے میں صحتمند رہتے ہیں ۔

Advertisement

یہ تحقیق یونیورسٹی آف پٹس برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ میں ڈاکٹر سنتھیا فیلکس کی قیادت میں کی گئی جس میں 300 امریکی بزرگ بطور رضاکار شریک کیے گئے جن کی اوسط عمر 83 سال کے لگ بھگ تھی۔

ان بزرگوں کا دماغ کتنا صحت مند تھا؟ یہ جاننے کےلیے سنتھیا اور ان کے ساتھیوں نے ایم آر آئی اور دیگر حساس آلات کی مدد سے تمام رضاکار بزرگوں کے اُن دماغی حصوں کا جائزہ لیا جن کا براہِ راست تعلق یادداشت اور تجزیئے سے ہوتا ہے۔

دماغی مطالعے کے بعد ماہرین کو معلوم ہوا کہ جو بزرگ ملنسار اور سماجی طور پر زیادہ سرگرم تھے، ان کے دماغوں میں سرمئی مادّہ بہتر تھا اور اس میں زندہ اور فعال اعصابی خلیات بھی زیادہ تھے۔

ان کے برعکس میل جول ترک کردینے والے بزرگوں میں یہی دماغی حصہ خاصی کمزور حالت میں تھا جبکہ یہاں زندہ اعصابی خلیات کی تعداد بھی بہت کم دیکھی گئی۔

ڈاکٹر سنتھیا کا کہنا ہے کہ اگر بڑھاپے میں آپ کا صرف ایک دوست بھی ہو جس کے ساتھ آپ وقت گزار سکیں اور جسے اپنی خوشی غمی میں شریک کرسکیں تو اس سے دماغی صحت پر بہت اچھا اثر پڑتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر