
دنیا قدرتی طور پر عجیب و غریب اور دیگر کرشماتی چیزوں سے بھری ہوئی ہے لیکن ہر انسان ہر چیز سے باخبر نہیں ہوتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں تاثراتی طور پر کوئی اسے ریل گاڑی قرار دیتا ہے اور کہیں اسے وہیل مچھلی کہا جاتا ہے۔
اس تصویر میں دکھائی دینے والی شے کو صارفین کی جانب سے ریل گاڑی یا وہیل مچھلی تصور کیا گیا ہے جو کہ اپنے راستے پر رواں ہے لیکن کیا حقیقت میں ایسا ہے؟
نہیں ! دراصل یہ کوئی پٹری پر چلنے والی ریل گاڑیاں یا وہیل مچھلیاں نہیں ہیں بلکہ یہ ریل کی شکل کی چٹانیں ہیں جو کہ قدرتی طور پر موجود ہیں۔
یہ نظارہ تھائی لینڈ کا ہے اور اس جگہ کا نام ’Hin Sam Warn‘ ہے، جہاں پر سیاحوں نے اس جگہ کو ڈھونڈا ہے اور اسے اپنے کیمروں میں بند کرلیا ہے۔
اوپر دکھائی جانے والی تصویر کافی اونچائی سے لی گئی ہے جس میں یہ چٹانیں بہت چھوٹی لگ رہی ہیں جبکہ اصل میں یہ بہت بڑی ہیں اور یہاں سے قدرت کے حسین نظارے بھی کئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News