Advertisement
Advertisement
Advertisement

بڑی عید پر کن چیزوں کا خیال کرنا چاہیئے؟

Now Reading:

بڑی عید پر کن چیزوں کا خیال کرنا چاہیئے؟

بڑی عید یعنی بکرا عید جس دن  اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ہر کوئی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتا ہے اور اللہ کی رضا حاصل کرتا ہے۔

اس بڑی عید کے موقع پر طرح طرح کے پکوان سے  دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن اس دوران ہم کھانوں اور دیگر چیزوں میں کچھ بےاحتیاطی کرجاتے ہیں جو ہمارے لئے مشکل کا باعث بنتی ہے۔

بڑی عید پر مشکلات کا سبب بننے والی کن کن چیزوں کا خیال کرنا چاہیئے، آئیں جانتے ہیں۔

1۔ اپنے گھروں کی صفائی کے ساتھ  ہی ہم اپنے کھانوں میں استعمال کی جانے والی چیزوں کو بھی بہت احتیاط سے رکھتے ہیں، لیکن اس دوران آپ اپنے گھر کے باہر اور گلی کی صفائی کا بھی خیال رکھیں۔

2۔ اس بار عید الضحیٰ  بارشوں کے موسم میں آئی ہے اور اس طرح کے موسم میں مھچر اور مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے ایسے میں ہمیں اپنے گھر ، کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کے پانی سمیت ہر چیز میں صفائی کا بےحد خیال رکھنا بہت ضروری ہے تاکہ بیماریوں سے بچا سکے۔

Advertisement

3۔ اکثر اوقات آپ نے دکیکھا ہوگا کے قربانی کے وقت  گھر کے تمام افراد اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں کوئی کھانا بناتا ہے اور کوئی قصائی سے کام کرواتا ہے اور کچھ تو خود قصائی بنے ہوئے ہوتے ہیں تاہم اس دوران پانی کا استعمال نہایت  کم ہوجاتا ہے جس سے جسم میں پانی کی کمی پیدا ہونے لگتی ہے۔

تو ایسا نا کریں اور کام کے ساتھ ساتھ پانی بھی پی لیں ورنہ ڈی ہائیڈریش کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

4۔ بڑی عید پر دعوت کے اہتمام کے دوران سلاد کو دسترخوان کا حصہ ضرور بنائیں کیونکہ صرف گوشت کھانا صحت کے لئے مضحر ثابت ہوسکتا ہے۔

5۔ کولنڈرنکس اور دیگر مشروبات کی جگہ فریش جوسز کا استعمال کریں اور اگر کرنا ممکن نا ہو تو اس کی جگہ ٹھنڈے پانی کو استعمال میں لائیں۔

6۔ مستقل طور پر مرغن کھانوں کے استعمال سے گریز کریں اور سبزی و دالوں کا بھی استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر