
کورونا وائرس
ماہرین کا کہنا ہے کہ امیر افراد کی نسبت غریب طبقہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق امیر طبقے کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی شرح غریب علاقوں کے رہائشیوں کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ اور کووڈ کی تشخیص کا امکان 25 فیصد کم تھا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے طبی نگہداشت کے قوانین کی خامیوں کا اظہار ہوتا ہے حالانکہ سوئٹزرلینڈ دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کے زیادہ کیسز کم آمدنی والے گھرانوں میں سامنے آئے اور ان میں ہی بدترین نتائج کی شرح بھی زیادہ تھی۔
تحقیق میں غریب گھرانوں کو ایک جبکہ امیر خاندانوں کو 10 رینک دیا گیا جبکہ اس عرصے میں ہونے والے 41 لاکھ کووڈ ٹیسٹوں کا تجزیہ کیا گیا جن میں سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد میں کووڈ کی تشخیص ہوئی، 26 ہزار سے زیادہ اسپتال جبکہ 2432 اائی سی یو میں داخل ہوئے۔
ان میں سے 9383 مریض کووڈ کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔
[amazonad category=”Auto”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News