
ہاتھوں کے اوپر متعدد ایسے نشانات موجود ہوتے ہیں جو جسم اور دماغ کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔
آج کے اس آرٹیکل میں انسانی ہاتھ اور انگلیوں سے متعلق ریفلیکسالوجی کے ماہرین کی روشنی میں چند اہم راز کے حوالے سے بتائیں گے ۔
1۔ انگوٹھے کو دبا کر رکھنا:
ریفلیکسالوجی کے ماہرین کے مطابق ہاتھ کے انگوٹھے کا اینگزائٹی اور سر درد سے تعلق بنتا ہے اور اگر ڈپریشن یا سردرد کی صورت میں تصویر می کیے جانے والے ایکشن کے مطابق ہاتھ کے انگوٹھے کو دوسرے ہاتھ کی مدد سے آرام سے 5 منٹ تک قبضے میں رکھا جائے تو اس سے سر درد میں کمی پیشی آسکتی اور ذہنی تناؤ بھی کم ہوسکتا ہے۔
2۔ چھوٹی انگلی کو دبانا:
چھوٹی انگلی دبانے سے سیلف اسٹیم، تھکاوٹ اور گھبراہٹ کو قابو کیا جاسکتا ہے بس آپ نے کرنا یہ کے کہ چھوٹی انگلی کا پانچ منٹ تک مساج کریں اور اس دوران سوچ کو مثبت رکھیں اور کچھ اچھا خیال ذہن میں لانے کی کوشش کریں۔
3۔ ہتھیلی :
ایک ہاتھ کی مدد سے اپنے دوسرے ہاتھ کی ہتھیلی پر آہستہ سےگول گول مساج کریں اور اس دوران لمبی سانسیں لیں اور کچھ دیر سانس روکنے کے بعد خارج کریں، خیال رہے کہ اس عمل کو تین مرتبہ دہرانا ہے۔
ریفلیکسالوجی کے ماہرین کے مطابق ہاتھ کی ہتھیلی آپ کے احساسات اور جذبات کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔
4۔ شہادت کی انگلی:
شہادت کی انگلی کا بھی آپ کو ایک فائدہ بتاتے چلیں وہ یہ کہ اس سے پٹھوں کے درد اور مایوسی کے ساتھ ساتھ خوف اور شرمندگی کے احساس کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور کمر درد اور مسلز کی درد کے مریضوں میں اس انگلی کی ریفلیکس تھراپی کافی مدد گار ثابت ہوتی ہے اس انگلی کو پکڑ کر کلچ کریں اور پانچ منٹ تک اسے تھامے رکھیں۔
5۔ دونوں ہاتھ ملا کر رکھنا:
دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو ملانا اور ملا کر دبانا یہ ایک قدیم زمانے کا علاج ہے یہ آپ کی توجہ اور سوچ کو ایک جگہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا اور آپ کے جسم میں خون کی روانی درست کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News