
اکثر و بیشر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے کام کی وجہ سے مختلف ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹ بنالیتے ہیں جو کہ کام ختم ہونے کے بعد ہمارے کام کے نہیں رہتے ہیں۔
البتہ ان ویب سائٹس کے پاس ہماری انفارمیشن ضرور چلی جاتی ہے جس سے شاید ہمیں کوئی نقصان بھی پہنچتا ہے یا شاید پاسورڈ مختلف نا ہونے کی وجہ سے دیگر اکاؤنٹ بھی ہیک ہوجانے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔
ایسے میں انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے اضافی اور استعمال نا ہونے والے اکاؤنٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کردیں لیکن یہ سب کیسے ممکن ہوگا اگر ہم اپنے بنائے اکاؤنٹس بھول جائیں تو؟
اس کے لئے آپ کو ان ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
1۔ اگر صارف نے پاس ورڈ مینیجمنٹ کے ذریعے اپنے پاس ورڈ ایک جگہ جمع کیے ہیں تو انہیں انٹرنیٹ پر بنائے گئے تمام اکاؤنٹس مل سکتے ہیں جس کی مدد سے آپ اضافی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
2۔ اگر براوزر میں پہلے سے پاس ورڈ محفعظ کرنے والا آپشن استعمال کیا جائے تو اس سے کچھ اکاؤنٹس تک رسائی دوبارہ مل سکتی ہے۔
اس سے ان اکاؤنٹس تک بھی رسائی ملنے میں آسانی ہو سکتی ہیں جنہیں صارف نے طویل عرصے تک استعمال نہ کیا ہے۔
3۔ ایک بار صارف کو حذف کرنے والے اکاؤنٹ مل جائیں تو انٹرنیٹ پر ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو کہ اس کے بعد کے عمل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ یعنی اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ جس ویب سائٹ سے اکاؤنٹ ڈلیٹ کرنا ہو، اس کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News