Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووڈ سے متاثر بچے اس بیماری کو اپنے گھر میں پھیلا سکتے ہیں، تحقیق

Now Reading:

کووڈ سے متاثر بچے اس بیماری کو اپنے گھر میں پھیلا سکتے ہیں، تحقیق

حال ہی میں امریکہ میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے نتیجے میں یہ معلوم ہوا  ہے کہ کووڈ سے متاثر بچے اس بیماری کو اپنے گھر میں پھیلا سکتے ہیں۔

اس تحقیق کے لئے گرم موسم کے دوران کورونا سے متاثر ہونے والے بچوں سے گھروں میں کورونا پھیلنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

پوچھ گچھ کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ کوویڈ سے متاثر ہونے والے بچوں نے اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی کورونا کی علامات سے متاثر کیا ہے جس میں زیادہ تر ان کے اپنے والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔

محققین نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اسکول جانے کی عمر کے بچوں سے گھر کے افراد میں کورونا بہت آسانی سے پھیل سکتا ہے اور بالغ افراد کو بیماری کے باعث اسپتال میں بھی داخل ہونا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن گھروں میں بچوں سے لوگوں تک بیماری منتقل ہوئی وہاں گھر کے آدھے افراد اس بیماری کے شکار ہوئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ تحقیق میں ٹیسٹنگ اور نتائج لوگوں کے خود بتائے تھے، مگر یہ ممکن ہے کہ ان افراد نے اس وائرس کو مزید آگے پھیلایا ہو، تاہم تحقیق میں اس سوال پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔

تحقیق میں 17 جولائی سے 24 اگست 2020 تک اس کیمپ میں ریک ہونے والے افراد کی تفصیلات حاصل کی گئی تھیں اور نتائج میں ان گھر والوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا جن میں کووڈ کی تشخیص بچوں کے کیمپ سے واپس لوٹنے کے 2 دن بعد ہوئی تھی۔

تحقیق کے مطابق ایک تہائی بچوں میں علامات کیمپ میں ہی ظاہر ہوگئی تھیں جبکہ دو تہائی بچوں نے گھر میں سماجی دوری کو اختیار کیا، جس سے وہاں ممکنہ طور پر کووڈ کے پھیلاؤ کی شرح کم ہوگئی۔

محققین نے کہا کہ بچوں سے وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو سماجی دوری اور فیس ماسک کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر