
شدت چاہے گرمی کی ہو یا پھر سردیوں کے موسم کی ہو وہ برداشت کرنا بے حد مشکل اور دشوار ہوجاتا ہے۔
گرمیوں کے موسم میں گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے ہر طرح کے لوگوں کے اپنے طریقے کار ہیں جس سے وہ خود کو شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رکھنے قائل ہوجاتے ہیں۔
ویسے تو اس دور جدید میں گرمی سے بچنے کا آسان حل بجلی سے چلنے والے ذاتی پنکھے، ایک یخ بستہ بیک پیک اور ٹھنڈے لباس کا استعمال ہے۔
کچھ ایسے ہی اقدامات گرمی سے بچنے کے لئے جاپانی باشندے بھی کرتے ہیں، جو آج آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔
جاپان کے چند علاقوں میں گرمی، درجہ حرارت اور نمی ایک نیا ریکارڈ ہے تاہم گزشتہ دنون درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہونے کے سبب یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ہو۔
جاپانی باشندے جسم اور دماغ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں، کچلی ہوئی باریک برف بمع ذائقہ دار ٹاپنگ اور بام مچھلی سے جسم کی حدت دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جاپان میں موسم گرما کا ایک فیسٹیول بہت رنگ برنگا ہوتا ہے، اس کے دوران ”کاکیگوری‘‘ اسٹالز شائقین کے لیے لازمی طور پر لگائے جاتے ہیں۔
تمام شائقین ایک گیلے سجاوٹ والے کپڑے یا رومال کو اپنی پیشانی پر لپیٹے رہتے ہیں تاکہ گرمی سے بہنے والا پسینہ ان کی آنکھوں میں نہ جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News