عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے علاج کے لئے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے 3 نئی ادویات کے ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے سے نجات اور اسکے علاج کے لئے عالمی سطح پر ( Artesunate، imatinib اور infliximab) نامی تین ادویات کا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ان ادویات کے ٹرائل دنیا کے 52 مختلف شہروں میں کیا جارہا ہے جس کے لئے 600 سے زیادہ اسپتالوں میں ہزاروں رضاکار مریضوں کو حصہ بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ ‘آرٹیسونیٹ’ نامی دوا کو کو ملیریا کی سنگین شدت کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، ‘امیٹبن’ کینسر کی مخصوص اقسام کی روک تھام کے لیے استعمال ہوتی ہے جبکہ ‘انفلزمیب’ جوڑوں کے درد کیلئے ہے۔
ٹرائل کے لیے ان ادویات کو بنانے والی کمپنیوں نے انہیں عطیہ کیا ہے اور ٹرائل کا حصہ بننے والے اسپتالوں میں پہنچا بھی دیا گیا ہے۔
ان ادویات کا انتخاب ماہرین کے ایک خودمختار پینل نے کیا اور ان کے خیال میں ان سے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی موت کا خطرہ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
