
آلو اور پیاز، یہ ایسی سبزیاں ہیں جو ہر گھر میں ہر وقت موجود ہوتی ہیں اور ان کے بغیر کھانا بنانا ممکن بھی نہیں ہے۔
لہٰذا ان سبزیوں کی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بھی زیادہ ہی ہوتی ہے اور ان قیمتیں بھی بعض اوقات آسمان سے باتیں کرنے لگتی ہیں۔
لیکن ان سبزیوں کے حوالے سے بہت سے لوگوں کی یہ شکایات ہیں آلو اور پیاز جلدی خراب ہوجاتے ہیں یا پھر سڑ جاتے ہیں یا پھر بدبو آنے لگتی ہے۔
اگر آپ بھی اسی قسم کی شکایت کرنے والوں کا حصہ ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
یہ بات تو حقیقت ہے کہ ان سبزیوں کو زیادہ وقت تک رکھنے میں یہ خراب ہوجاتی ہیں۔
آلو کو دیرپا رکھنے کے لئے آپ آلوؤں کی ٹوکری میں چھ سے آٹھ جوے لہسن کے ڈال کر چھوڑ دیں، اس سے آلو ہر گز خراب بھی نہیں ہوگا اور اس کی افادیت پر بھی کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
اسکے علاوہ پیاز کو چھیل کر کاٹ لیں اور پھر اس کو ایک پلاسٹک کے شا پر میں رکھیں اور پکانے والا تیل ایک پیالی اچھی طرح اوپر سے ڈال دیں اور مکس کرکے شاپر بند کریں اب اس کو اپنے فریج میں رکھ لیں، آپ کی پیاز نہ تو کالی ہوگی اور نہ ہی اس کی تازگی میں کوئی اثر پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News