
دنیا میں بہت سے لوگ ایسے موجود ہیں جو کہ اچھی اور بہتر نیند کے لئے گولیاں کھاتے ہیں لیکن یہ ان کی عادت بن جاتی ہے جس کے بعد انہیں گولیاں کھائے بغیر نیند نہیں آتی ہے۔
اگر آپ بھی نیند کے لئے گولیوں کا استعمال کرتے ہیں اور اب اس سے پریشان ہوچکے ہیں اور اس مسئلے کے حل کی تلاش میں ہیں تو یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں۔
اسگندھ ناگوری بہت زیادہ مشہور جڑی بوٹی ہے یہ نیند کے علاوہ معدے کے درد، مثانے کی پتھری، بلڈ کینسر اور بالوں کے گرنے کے مسائل کو ختم کرنے میں بہت مدد دیتی ہے۔
اسگندھ ناگوری نیند کی گولیوں میں استعمال کی جاتی ہے اس میں نینوفائٹیکل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں نیند کے نیورانز کو بحال کرتے ہیں اور انسان کو سکون فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
یہ جڑی بوٹی معدے، جگر اور پیٹ کے ہر مرض کو کنٹرول کرنے اور جسم سے فاضل مادوں اور زہریلے مرکبات کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس جڑی بوٹی میں کچھ ایسے فائدے مند ریشے ہوتے ہیں جو جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
اسگندھ ناگوری بلڈ کینسر، آنکھوں کے امراض ، پھیپھڑوں کی بلاکیج اور مثانے کی پتھری کو ختم کرنے کے ساتھ جھریوں کا خاتمہ بھی کرتی ہے اور بالوں کی افزائش میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News