
کیمرہ اور فوٹوگرافی کا شوق اب آہستہ آہستہ فن بنتا جارہا ہے جس کی مدد سے آپ کہی بھی اور کسی بھی وقت کسی بھی لمحے کو یادگار کی طرح محفوظ کرسکتے ہیں۔
یہ فوٹوگرافی اب صرف شادیوں یا صرف تقریبات تک محدود نہیں رہی ہے بلکہ اس کا دائرہ اس قدر وسیع ہوگیا ہے کہ اب ہر چیز کی فوٹوگرافی کی الگ الگ فیلڈز بن چکی ہیں۔
پھر چاہے وہ ویڈنگ فوٹوگرافی ہو یا پھر وائلڈ لائف فوٹوگرافی ہو اور اب نیچر فوٹوگرافی بھی ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے کیمرے میں قدرت کے حسین نظاروں کو بھی قید کرلیا جاتا ہے۔
آج ہم ایسی ہی ایک تصویر کی بات کریں گے جس میں آسمان پر ’انسانی چہرہ‘ دیکھا گیا ہے۔
حال ہی میں آسٹریلیا کے ایک ایسے ہی نوجوان نے بادل کی ایسی تصویر لی جس کو دیکھ کر ہزاروں لوگ حیران رہ گئے۔
اس تصویر کو غور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہورہا جیسے بادل کے درمیان سے کوئی زمین کی طرف جھانک رہا ہے مگر یہ چہرہ نما کی شبیہ ہے، جو بادلوں کے جمع ہونے پر مختلف صورتوں میں سامنے آتی ہیں۔
چودہ سالہ جرویس سمالمان آسٹریلیا کے مغربی علاقے ہوپ ٹاؤن کے رہائشی ہیں، جنہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے وقت بادلوں کی چند تصاویر لیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ نوجوان پروفیشنل فوٹو گرافر ہے ، جس نے اب تک کئی مقابلوں میں حصہ لیا اور ایک بار وہ دوسرے نمبر پر بھی رہا، جس میں اُس نے سمندری بلی کی خوبصورت تصاویر بنائی تھی۔
جرویس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس تصویر کو شیئر کیا، جس میں آپ ’انسانی چہرہ‘ نما بادل دیکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News