Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام عادات جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھائیں

Now Reading:

عام عادات جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھائیں
ذیابیطس کا خطرہ

ذیابیطس، یعنی خون میں شوگر لیول کا کم ہونا یا خراب ہونا ہوتا ہے، اسے عام فہم زبان میں شوگر کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔

شوگر کے مرض کی کئی علامات ہیں جن میں پیشاب کا بار بار آنا، وزن کا گھٹنا، بار بار بھوک لگنا، پاؤں میں جلن یا سن ہونا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ذیابیطس دل، خون کی نالیوں، گردوں، آنکھوں، اعصاب اور دیگر اعضا کو بھی متاثر کر سکتا ہے جبکہ شوگر کی اہم وجوہات میں سے ایک غیر متحرک طرز زندگی اور غیر صحت مند غذائی عادات ہیں۔

لیکن آج ہم چند ایسی عادات کے حوالے سے بات کریں گے جن سے دوری یا ان کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ کافی حد تک بڑھ جاتا ہے۔

1۔ کافی یا چائے کا استعمال:

Advertisement

اگر آپ کافی یا چائے پینے کے شوقین ہیں تو آپ کی یہ عادت بہت اچھی ہے کیونکہ ایک رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ کافی اور چائے کا استعمال انسان کو ذیابیطس سے محفوظ رکھتا ہے۔

2۔  رات میں دیر تک جاگنا:

رات میں دیر تک جاگنے کی عادت کے باعث آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی ہے جس کے باعث آپ کی طبیعت میں بھاری پن پیدا ہوجاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ رات گئے یا علی الصبح تک جاگتے رہتے ہیں ان میں ذیابیطس کے مرض تشکیل پانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے چاہے وہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند ہی کیوں نہ لیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے مصنوعی روشنی جیسے ٹیلیویژن اور موبائل فون کی روشنی کی زد میں زیادہ آتے ہیں جس سے انسولین کی حساسیت میں کمی اور بلڈ شوگر ریگولیشن خراب ہوتی ہے۔

3۔ مائیکرو ویو میں پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال:

Advertisement

 پلاسٹک کے برتنوں میں گرم کھانا کھانے کے لئے ماہرین منع کرتے ہیں کیونکہ گرم کھانے کی وجہ سے پلاسٹک کے ذرات کھانے میں شامل ہوجاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق پلاسٹک میں موجود دو کیمیکلز بچوں اور نوجوانوں میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا کرنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

یہ کیمیکلز انسولین کی مزاحمت بڑھاتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر بھی بڑھتا ہے۔

4۔ پروبائیوٹیکس کا استعمال:

ایک امریکی تحقیق کے مطابق اگر معدے میں اچھے کی جگہ خراب بیکٹریا کی مقدار بڑھ جائے تو ذیابیطس کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ معدے کو اچھے بیکٹریا یعنی پرو بائیوٹیکس کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ غذا کو مناسب طریقے سے ہضم کیا جاسکے۔

Advertisement

ان کی کم تعداد سے سوجن پیدا ہوتی ہے جو انسولین کی مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے، دہی، پنیر اور ایسی ہی دیگر غذائیں معدے کے لئے بہترین بیکٹریا سے بھرپور ہوتی ہیں۔

5۔ ذہنی تناؤ کا شکار ہونا:

 ذہنی تناﺅ بھی ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ذہنی تناﺅ کے نتیجے میں بلڈشوگر لیول بڑھتا ہے، دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے، بلڈ پریشر ہائی ہوتا ہے جبکہ جسمانی مدافعتی نظام کمزور ہوجاتا ہے۔

اسی طرح ذہنی تناﺅ چڑچڑے پن اور ناقص فیصلہ سازی کا بھی باعث ہے جس کے باعث لوگ اپنا خیال رکھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں۔

6۔ پانی کم پینے کی عادت:

 پانی کم پینے کی عادت بلڈ شوگر لیول بڑھاتی ہے اور وقت کے ساتھ یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار بنا دیتی ہے۔

Advertisement

تحقیق کے مطابق جب گردوں اور جگر کو پانی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے تو بلڈشوگر لیول بڑھتا ہے جبکہ کم پانی پینے والے افراد میں کھانا زیادہ کھانے سے جزو بدن بنانے کا امکان اور زیادہ ہوتا ہے جو موٹاپے کا باعث بنتا ہے۔

7۔ ناشتے نا کرنے کی عادت:

صبح اٹھ کر ناشتہ نہ کرنا نہ صرف دن کے باقی حصے میں آپ کے اندر نقاہت کا احساس برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کو دعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جب لوگ جسم کو غذا سے محروم رکھتے ہیں تو انسولین کا لیول متاثر ہوتا ہے اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا مشکل ترین امر ہوجاتا ہے۔

8۔ تمباکو نوشی کی عادت:

تحقیق کے مطابق جتنا زیادہ نکوٹین انسانی خون میں شامل ہوتا ہے اتنا ہی بلڈ شوگر بڑھ جاتا ہے اور اس سطح میں بہت زیادہ اضافہ ذیابیطس کی سنگین پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے جیسے دل کا دورا، فالج اور گردوں کا فیل ہونا وغیرہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر