
اٹلی میں وائلن کی شکل کی ایک کشتی نے جمعے کو آزمائشی طور پر وینس میں سمندر کا گشت کیا۔
یہ وائلن نما کشتی ان افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے جو کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
کشتی کے سفر کے دوران ایک خاتون وائلن بجاتی رہیں۔
اس کشتی کی تخلیق عالمی وباء کے دوران آرٹسٹ لیویو ڈی مارچی نے کی اور یہ وینس ڈیولپمنٹ کنسورشیم کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
یہ آرٹسٹ کارپینٹر آف وینس کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس نے ایسے کئی تیرنے والے مجسمے بشمول لکڑی کی فیراری بھی تیار کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News