
کورونا وباء سے گزشتہ دو سال کے عرصے میں متعدد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں وہیں بہت بڑی تعداد کورونا وباء کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئی ہے۔
سائنسدانوں کی تحقیق کی مدد سے ہر روز ان کورونا وباء کو شکست دینے والے افراد کے ساتھ پیش اآنے والے متعدد مسائل کے حوالے سے ایک نیا انکشاف ہوتا ہے۔
اس حوالے سے حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وباء کو شکست دینے والے افراد کومختلف قسم کے ذہنی مسائل کا سامنا ہے۔
تحقیق میں اسی ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا، تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن افراد کو کووڈ کی سنگین شدت کا سامنا ہوتا ہے وہ منطق اور مسائل حل کرنے والے ذہنی آزمائش کے آن لائن ٹیسٹوں میں دیگر سے کم اسکور حاصل کرتے ہیں۔
تحقیق سے کووڈ کے دماغ اور دماغی افعال پر مرتب ہونے والے مختلف پہلوؤں کا عندیہ ملتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کورونا وائرس سے دماغ پر کچھ ایسے اہم اثرات مرتب ہوتے ہیں جن پر مزید تحقیقات کی جانی چاہیے۔
محققین کے مطابق نتائج کے دیکھتے ہوئے واضح طور پر یہ کہنا ممکن نہیں کہ ذہنی افعال پر مرتب ہونے والے منفی اثرات طویل المعیاد ہوسکتے ہیں یا نہیں؟
تحقیق میں یہ ضرور کہا گیا کہ جن مریضوں کو وینٹی لیشن سپورٹ کی ضرورت پڑی ان کی ذہنی صلاحیتوں میں تنزلی کی شرح آئی کیو لیول میں 7 درجے کمی جتنی دریافت کی گئی۔
تحقیق کے مطابق نتائج سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ ذہنی تنزلی کے یہ اثرات پہلے سے کسی بیماری یا لانگ کووڈ کا نتیجہ نہیں تھے۔
تحقیق کے نتائج لانگ کووڈ کی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں، جن میں مریضوں کو ذہنی دھند، توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات اور الفاظ کے چناؤ جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News