Advertisement
Advertisement
Advertisement

پالک کا استعمال آپ کو ہزاروں روپے کی سپلیمنٹس کا فائدہ پہنچا سکتا ہے

Now Reading:

پالک کا استعمال آپ کو ہزاروں روپے کی سپلیمنٹس کا فائدہ پہنچا سکتا ہے

ماہرین کے مظابق ہری سبزیوں کے بہت فائدے ہوتے ہیں اور یہ انسانی جسم کو بھرپور غذائیت اور توانائی بھی فراہم کرتی ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پالک میں ایسی کونسی قدرتی غذائیت چھپی ہوئی ہے جو انسان کو بہت سی بیماریوں سے دور رکھ سکتی ہے؟

اگر نہیں تو آج اس آرٹیکل میں ہم آپ کو پالک اور اس میں موجود غذائیت کے حوالے سے بتائیں گے۔

اپنی غذائیت کی وجہ سے ہری ہری پالک کے بے شمار طبی فوائد ہیں،جن میں چند جوکہ اہم ترین ہیں ، آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

 پالک میں شامل اجزاء جسم میں موجود اضافی چربی کے اخراج کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔

Advertisement

پالک وٹامن کے سے بھرپور ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت ضروری ہے۔

 پالک وٹامن اے، کے، ڈی اور ای کے علاوہ مختلف اقسام کے منرلز سے بھرپور ہوتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور پالک معدے کے امراض سے بھی نجات دلاتا ہے۔

 پالک میں موجود کیروٹینوئڈز نامی جزو کے باعث آنکھوں کی بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے۔

 پالک اُن چند سبزیوں میں سے ایک ہے جو شوگر میں مبتلا ہونے کا خطرہ ٹالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

جو لوگ روزانہ کچھ مقدار میں پالک کا استعمال کرتے ہیں اُن میں شوگر کا خطرہ دیگر افراد کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہوتا ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ 100 گرام پالک میں 23 کیلوریز،91 فیصد پانی، 2.9 گرام پروٹین ، 3.6گرام کاربز، 0.4گرام گلوکوز / فیکٹوز، 2.2گرام فائبر اور0.4گرام فیٹ ہوتا ہے۔

 پالک میں وٹامن اے، وٹامن سی (جوکہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتاہے)، وٹامن k1 (جوکہ خون جمانے میں اہم کردار نبھاتاہے)۔

پالک میں فولک ایسڈ (حاملہ خواتین کے لئے اچھا ہوتاہے او ر انسانی جسم کے خلیات کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے)، آئرن (ہیموگلوبن بنانے او ر آکسیجن کو جسم کے تمام خلیات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتاہے)، کیلشیم (جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اپناکردار نبھاتاہے) وافر موجود ہوتاہے۔

ان تمام چیزوں کو اگر سپلیمنٹ ٹیبلٹ کی صورت میں لیا جائے تو اس پر ہزاروں کا خرچہ آسکتا ہے، تاہم اگر پالک کو مختلف انداز سے چیزوں میں شامل کرکے وقتاً فوقتاً کھالیاجائے تو اس سے ہزاروں روپے میں دستیاب مختلف ملٹی وٹامنز جیسے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر