ماہرین کی جانب سے سورج کے گرد مستقل اور خطرناک رفتار سے چکر لگانے والا شہابیہ دریافت کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کے گرد سورج کے گرد چکر لگانے والا شہابیہ اپنا ایک چکر 113 دن میں پورا کرتا ہے۔
فلکیاتی ماہرین نے بتایا ہے کہ نو دریافت فلکیاتی جسم ایک شہابیہ ہے، جس کا مدار خاصا بے قاعدہ اور بیضوی شکل کا ہے، جب یہ اپنے مدار میں گردش کر رہا ہوتا ہے تو اس دوران یہ سورج سے صرف 2 کروڑ کلومیٹر کی نزدیکی پر آ جاتا ہے، یہ فاصلہ عطارد کے سورج سے اوسط فاصلے (4 کروڑ 70 لاکھ کلومیٹر) سے بھی کم ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سورج کے زیادہ قریب آ جانے پر اس شہابیے کی رفتار اور زیادہ ہو جاتی ہے، اور سطح بھی شدید گرم ہو کر درجہ حرارت 500 ڈگری سینٹی گریڈ کے لگ بھگ پہنچ جاتا ہے۔
’2021 پی ایچ 27‘ کی دریافت کی تصدیق کئی طاقت ور دوربینوں کی مدد سے کی جا چکی ہے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق اس کا موجودہ مدار بھی غیر مستحکم ہے، لہٰذا بہت امکان ہے کہ آئندہ چند لاکھ سال میں یہ زہرہ، عطارد یا سورج سے جا ٹکرائے اور اپنا وجود ہمیشہ کے لیے ختم کر لے، یا پھر اپنے موجودہ مدار کے مقابلے میں بالکل مختلف مدار میں چلا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News