
دنیا بھر میں ہر جگہ 12 مہینوں کے حساب سے نظام چلتا ہے اور اسی طرح چلتا آرہا ہے لیکن اسی دنیا میں ایک ملک ایسا بھی جہاں 13 مہینوں کے حساب سے پورا سال چلتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مشرقی افریقہ کے ایک ملک کے کیلنڈر کے حساب سے سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں۔
اس شہر کا نام ایتھوپیا ہے جس کو حبشہ بھی کہا جاتا ہے۔
ایتھوپیا کے لوگ باقی دنیا سے7 سال پیچھے ہیں، دنیا میں بھر سنہ 2021 چل رہا ہے لیکن افریقی ملک میں ابھی بھی 2014 ہے۔
ایتھوپیا میں 12 گھنٹوں کے وقت کا نظام رائج ہے، اس کیلنڈر کا دن 6 بجے سے شروع ہوتا ہے جبکہ آدھی رات بھی 6 بجے ہی ہوتی ہے، لہذا اگر کوئی آپ سے ایک کپ کافی کے لئے صبح 10 بجے ملنے کا کہے تو وہ بین الاقوامی وقت کے مطابق دوپہر2 بجے آئے گا۔
ایتھوپیا کے شہری 11 ستمبر کو نئے سال کا جشن مناتے ہیں، ایتھوپیا کے شہری پوری دنیا کے برعکس اپنے کیلنڈر کے حساب سے چلتے ہیں اور تہوار بھی اسی حساب سے مناتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News