ماہرین کے مطابق موبائل کا استعمال انسانی زندگی کے اہم پہلو پر بہت زیادہ حد تک اثر انداز ہوتا ہے۔
موبائل فون کا استعمال اب دنیا بھر میں اس طرح عام ہوچکا ہے جیسے کہ یہ کوئی کھلونا ہو اور موبائل کی فون لت سعودی عرب میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ایک تحقیق کا آغاز کیا گیا ہے جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، جنوبی کوریا، جاپان اور چین سمیت 9 ملکوں کے 75 ماہرین کی جانب سے حصہ لیا گیا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اکثریت دو سال پہلے کے مقابلے میں آج اپنے فون سے بہت زیادہ جڑی ہوئی ہے، اور دنیا بھر میں ہر دوسرا شخص اپنے موبائل کی وجہ سے نیند سے محروم ہے۔
سعودی عرب میں یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے، مملکت میں ہر چار میں سے تقریباً تین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فون کی وجہ سے نیند کھو چکے ہیں، یہ صرف ایک ڈیٹا پوائنٹ ہے مزید حقائق آنا ابھی باقی ہیں۔
اس حوالے سے کنگ سعود یونیورسٹی میں نفسیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ہایلہ السالم کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا نے نجی زندگی کی دیواریں توڑ کر حقیقی شناخت ظاہر کرنے میں مدد کی تاہم ہمیں اس حوالے سے اپنے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
