Advertisement
Advertisement
Advertisement

لٹو کے حوالے سے آپ کیا جانتے ہیں، اس کی تاریخ اور بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

Now Reading:

لٹو کے حوالے سے آپ کیا جانتے ہیں، اس کی تاریخ اور بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

وقت کے ساتھ ساتھ دنیا کے طور طریقے بدل گئے، ہم نے ضرورتوں سے خواہشات تک کا سفر بہت تیزی سے طے کیا ہے۔

قدیم روایتی کھیلوں کی جگہ کمپیوٹر اور ویڈیو گیمز نے لے لی جبکہ رشتوں کو بھی مضبوط بنانے کے لئے براہ راست ملنے کی بجائے ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا گیا لیکن زندگی کے  ان جھمیلوں میں کھوکرہم نے کتنی چھوٹی چھوٹی خوب صورتیوں کو نظر اندازکردیا ہے۔

اس لئے کہ شاید ہم کسی بہت بڑی خوشی کے انتظار میں رہتے ہیں اور لمحہ موجود کو محسوس ہی نہیں کرتے ۔

آج  کل کے برعکس کچھ عرصہ قبل تمام کھیل کھیلے جاتے تھے جن میں لٹو، پٹھو گول گرم ، بنٹے ، کرکٹ ، ہاکی ، اورکئی طرح کے کھیل ہوتے تھے۔

 لکڑی تراش کے  یہ رنگ برنگے اور دیدہ زیب لٹو بنایا کرتے تھے اور اس کھیل کے مقابلے ہوا کرتے تھے۔

Advertisement

یہ ایسے مقابلے ہوتے تھے جس میں نہ صرف بچے ، بڑے اور بوڑھے بہت شوق سے حصہ لیتے تھے بلکہ تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہوتی تھی، کئی خواتین اور لڑکیاں اپنے گھروں کی بالکنی سے اس کھیل کو دیکھا کرتی تھیں۔

لٹو کی تیار:

لٹو اصل میں پنجاب کے سو سے زائد روایتی کھیلوں میں سے ایک ہے ، یہ لکڑی یا پتھر کا تراشا ہوا گول سا دو تین انچ کا لٹو ہوتا ہے جس کے باریک حصے میں ایک کیل نما سوراخ ہوتا ہے جس پر اس نے گھومنا ہوتا ہے۔

لٹو کی تیاری بڑھئی بہت محنت سے کرتا ہے اور کئی چھوٹے بڑے سائز کے لٹو تیار کروائے جاتے ہیں اس کے ساتھ مضبوط قسم کی ڈوری بھی ہوتی ہے جس کو اس لٹو پر باندھا جاتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ڈوری کو کھولا جاتا ہے اور نتیجتا  زمین پر لٹو رقص کرنے لگتا ہے ۔

اس حوالے سے یہ بھی جاتا ہے کہ لٹو سرائیکی خطے کا کھیل ہے۔

لٹو چلانا:

Advertisement

لٹو چلانے کے لئے بہت مہارت کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کئی دفعہ یہ ہاتھ بھی زخمی کر سکتا ہے  لیکن کئی افراد لٹو چلانے کے ایسے ماہر ہوتے ہیں کہ وہ چلتے ہوئے لٹو کو اسی طرح اپنے ہاتھوں پر اٹھا لیتے ہیں ، اس طرح جس ٹیم کا لٹو کافی دیر تک گھومتا رہے وہی فاتح قرار پاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر