
چائے یا کافی، دونوں چیزون کا استعمال انسان تھکاوٹ، دور کرنے، نیند بھگانے اور اپنے دماغ کو ویکٹیو رکھنے کے لئے کرتا ہے۔
کبھی کبھی ان چیزوں کا استعمال اس قدر بڑھتا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
جہاں چائے اور کافی دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مشروب ہیں وہیں اس سے متعلق نقصانات اور فوائد پر عرصہ دراز سے بحث چل رہی ہے۔
اس حوالے سے ایک تحقیق بھی سامنے آئی ہے جس میں ماہرین نے چائے یا کافی کا زیادہ استعمال انسان کو بلڈ پریشر ما مریض بنا سکتا ہے۔
ماہرینکا کہنا ہے کہ دن میں 4 سے زیادہ کپ چائے یا کافی کے نہیں پینے چاہیئے۔ کیونکہ ایسا کرنا آپ کو بے چینی، اضطراب اور تھکاوٹ میں مبتلا کردے گا۔
کافی نقصان دہ کیوں؟
کافی کے مثبت اثرات کی وجہ اس میں پایا جانے والا سب سے اہم جزو کیفین ہے۔ انسانی جسم پر کیفین کے مثبت اثرات کئی تحقیقات کے ذریعے تسلیم شدہ ہیں تاہم مجموعی طور پر کافی مختلف جزو والا ایک پیچیدہ مشروب ہے اور یہی مختلف جزو کافی کو فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھی بناسکتے ہیں۔
یعنی کافی کا ایک حد سے زیادہ استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
چائے کے نقصانات:
چائے میں کیفین کے اجزاء چائے میں کیفین کے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سے عام طور پر چائے کو زیادہ پینے والوں کو پیشاب کی حاجت زیادہ ہونے لگتی ہے جبکہ چائے آپکے معدے کو خراب کرکے قبض کا شکار بھی بناتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News