Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسینیشن سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے، نئے انکشافات

Now Reading:

کورونا ویکسینیشن سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے، نئے انکشافات

سال 2021 کے آغاز سے ہی دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن نے ایک نیا انقلاب برپا کردیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن کو عام کردیا گیا تھا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لئے لگائی جانے والی ویکسین پر نئی تحقیق ہوتی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے نئے اور معلوماتی انکشاف بھی ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک اور تحقیق سامنے آئی سے جس کے نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ویکسینیشن کرانے کے بعد لوگوں کو تناؤ کا کم سامنا ہوتا ہے اور ذہنی صحت میں بہتری آتی ہے۔

اس تحقیق کے لئے  امریکا بھر میں 8 ہزار سے زیادہ افراد کو سروے فارم بھیجے گئے تھے تاکہ وباء سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جاسکے۔

ابتدائی نتائج کے بعد محققین کی جانب سے ہر 2 ہفتے بعد ان افراد کو سروے فارم بھیج کر ذہنی صحت میں آنے والی تبدیلیوں کو دیکھا گیا۔

Advertisement

اس ڈیٹا کی بنیاد پر یہ تخمینہ بھی لگایا کہ ممکنہ طور پر ویکسینیشن کے بعد 10 لاکھ افراد کی ذہنی پریشانی میں کمی آئی۔

ڈیٹا سے عندیہ ملتا ہے کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانا محض لوگوں کو بیماری سے ہی تحفظ فراہم نہیں کرتا بلکہ ایسا کرنا بیماری کے شکار ہونے کے ذہنی ڈر اور بے چینی کو بھی نمایاں حد تک کم کرتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی میں ڈیٹا بیس شواہد کی بنیاد پر پر کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر