
خالق کائنات کی بنائی گئی اس دنیا میں ہر قسم کی تخلیق موجود ہے اور اسی خالق نے ایک ایسی مخلوق بھی پیدا کی ہے جس کی زندگی محض ایک دن کی ہوتی ہے۔
مختصر ترین زندگی رکھنے والا یہ جاندار ٹڈا ہے جسے مے فلائی بھی کہا جاتا ہے اور سورج ڈھلنے سے قبل ہی اس کی زندگی کا اختتام ہوجاتا ہے۔
ٹڈے دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں اور ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ان کی 3 ہزار سے زائد اقسام موجود ہیں، ان میں سے 600 صرف امریکا میں موجود ہیں۔
ٹڈے کا لاروا آبی ذخائر کے قریب پایا جاتا ہے اور ان کی غذا مختلف پودوں کے اجزاء پر مشتمل ہوتی ہے۔
مے فلائی کا سائنسی نام ایفیمرپٹیرا ہے ، جو یونانی زبان سے نکلتا ہے اور اس کا مطلب ہے ‘مختصر المیعاد’۔
یہ بڑے گروپوں میں ابھرتے ہیں لیکن ان کی عمر مختصر ہے۔ مے فلائی کے دوسرے ناموں میں ڈائی فلائی ، ڈریک ، فش فلائ ، سینڈ فلائ اور شیڈ فلائی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News