Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر بیٹھے پیسے کمانے کا آسان طریقہ

Now Reading:

گھر بیٹھے پیسے کمانے کا آسان طریقہ

اگر آپ بھی گھر پر بیٹھے رہ کر پیسے کمانے کے خواہشمند ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھیں۔

اس حوالے سے ایک امریکی کمپنی ’فٹ بٹ‘ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو کوئی شخص 13 ہارر فلمیں دیکھے گا تو اسے 1300 ڈالر دیئے جائیں گے۔

اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اعلان ایک تجربے کے لئے کیا گیا ہے اس تجربے کے ذریعے کمپنی  یہ جاننا چاہتی ہے کہ کم اور زیادہ بجٹ والی ہارر فلمیں ناظرین کو کس حد تک خوفزدہ کرتی ہیں۔

اس مقصد کےلیے کسی ایک شخص کو منتخب کیا جائے گا جسے دل کی دھڑکنوں پر نظر رکھنے والے ’’فٹ بِٹ‘‘ (FitBit) آلے سے لیس ہونے کے بعد 13 ہارر فلمیں دیکھنا ہوں گی۔

یہ فلمیں اسے گھر پر اکیلے بیٹھ کر دیکھنا ہوں گی جبکہ اس دوران ’’فٹ بِٹ‘‘ سے اس کے دل کی دھڑکنوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ نوٹ کیے جاتے رہیں گے۔

Advertisement

تجربے کےلیے جن فلموں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں ایمٹی ویلی ہارر، اے کوائٹ پلیس (پارٹ 1 اور 2)، کینڈی مین، انسائیڈیئس، دی بلیئر وِچ پروجیکٹ، سنسٹر، گیٹ آؤٹ، دی پرج، پیرانارمل ایکٹیویٹی اور ہیلووین (2018، ری میک) شامل ہوں گی۔

منتخب ہونے والے شخص کو 1300 ڈالر کے علاوہ 50 ڈالر مالیت کا گفٹ کارڈ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ ان فلموں کو دیکھنے کا معاوضہ دے سکے۔

اس انوکھے تجربے کےلیے امریکا میں رہنے والا کوئی بھی شخص درخواست دے سکتا ہے، تاہم ایسے ایک شخص کا انتخاب کمپنی کی انتظامیہ حتمی طور پر خود ہی کرے گی۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جو 26 ستمبر 2021 تک جاری رہے گی۔ منتخب فرد کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
ڈیم پر کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا؛ نوجوان تیز بہاؤ کا شکار
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر