
دنیا بھر میں ہزاروں ایئرلائنز موجود ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں ایئر ہوسٹس کام کرتی ہیں ۔
لیکن ہر ایئرلائن کی ایئرہوسٹس کا یونیفارم کا انداز ہر ایک سے الگ ہوتا ہے۔
کچھ کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اور کچھ کا پورا لباس ہی الگ ہوتا ہے جو کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔
آئیں، ایئرہوسٹس کے یونیفارمز کی خاصیت کے حوالے سے جانتے ہیں۔
جیکٹس:
وی شیپ جیکٹ اٹلانٹک ایئرلائنز میں پہنے جاتے ہیں جن کا مقصد ایئرہوسٹس کو فٹ اور اسمارٹ دکھانا ہے تاکہ ان کو اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے ڈپریشن نہ ہو اور وہ آسانی سے کام کرسکیں۔
بیلٹ:
ایئرہوسٹس کے یونیفارمز میں بیلٹ لگا ہوا ہوتا ہے جو ان کے یونیفارم کے بالکل مخالف رنگ کا ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ایئرہوسٹس حجوم میں آسانی سے پہچانی جائیں۔
اسکارفس:
زیادہ تر ممالک کی ایئرہوٹس اسکارف پہنتی ہیں چاہے وہ گلے میں پہنیں یا گردن میں جس کی دراصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے ان ہوائی میزبانوں اور عملے کو ہمیشہ یاد کرتے رہنا چاہتے ہیں جو فضائی حادثوں میں مر گئے ہیں۔
فلورل یونیفارمز:
سنگاپور کا فلورل ڈریس اس بات کی علامت ہے کہ یہ ایئر ہوسٹس اپنی پُرانی روایات کو بھولانا نہیں چاہتی ہیں اور ساتھ ہی ان کے ایسے لباس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کبھی کسی کے ساتھ کوئی ایمرجنسی ہو جائے اور فرسٹ ایڈ موجود نہ ہو تو کپڑے کو آسانی سے پھاڑ کر دے سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News