Advertisement
Advertisement
Advertisement

وہ پودے جن کی موجودگی انسان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟

Now Reading:

وہ پودے جن کی موجودگی انسان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے؟

پودے انسانی کی صحت کے لئے اور تازہ ہوا کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں اور گھروں میں بھی پودوں کو رکھنا ایک پرانی روایت بھی ہے۔

لیکن جدید  طرز کے گھروں میں لان یا صحن موجود نہیں ہیں لہٰذا اب گھروں میں بڑے بڑے درخت اور پودے لگائے نہیں جاسکتے تاہم  اب ہریالی دکھانے کا یہ کام ”انڈور پلانٹ“ کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

اس کے لئے مختلف قسم کے انڈور پودے آتے ہیں جن میں سے کچھ ایسے ہوتے ہیں جو انسان کی جان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

1۔ Dieffenbachia:

یہ پودا اگر کمرے میں بند جگہ پر موجود رہے تو لوگوں کو ایک عجیب نشے والی کیفیت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

غلطی سے اس پودے کا پتہ کھانے میں آجائے یا کسی چیز میں گِر کر آپ کے معدے میں پہنچ جائے تو منہ میں چھالے، ڈائریا، متلی اور گلے میں سوجن ہوسکتی ہے۔

2۔ Sansevieria:

اسے لوگ اسنیک پلانٹ کے نام سے بھی جانتے ہیں، اس پودے میں ایک خاص قسم کی رطوبت سیپونن کے نام سے پائی جاتی ہے ، جو کہ زہریلی ہوتی ہے۔

اگر یہ پودے زیادہ تعداد میں گھر میں موجود ہیں اور کمرے میں ہوا کا زیادہ گزر بھی نہ ہو تو پھر گھر کے افراد کو متلی کی کیفیت ہوسکتی ہے، اس کی وجہ سے لوگوں کو ڈائیریا بھی ہوسکتا ہے۔

3۔ Aloe Vera:

وگوں کو جان کر شاید حیرانی ہوگی کہ اس پلانٹ کے قریب اگر رہا جائے تو لوگوں کو مختلف الرجی، ڈائیریا اور گردے کے مسائل کا شکار ہونا پڑ سکتا ہے۔

Advertisement

4۔ Marigold

اسے اگر بطور انڈور پلانٹس رکھا جائے تو انسان کو جلد پر خارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس پودے کاکچھ حصہ یا پھول کا ذرہ کھانے میں آجائے تو یہ پیٹ کی مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

5۔ Heart Leaf Philodendron:

 اس پودے میں ایک خاص قسم کا مادہ کیلشیم اوگزالیٹ کے نام سے پایا جاتا ہے، جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں درد کا باعث بن رہا ہوتا ہے۔

6۔ pothos:

 اس کے پتوں کو ہاتھ سے صاف کیا جائے یا اس کے پتوں کو ہاتھ لگایا جائے اور وہی ہاتھ غلطی سے چہرے پر لگ جائیں تو اس سے ہونٹوں، زبان اور منہ میں خارش ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر