Advertisement

پراسرار روشنیوں کی آوازیں، سائنسدانوں کا حیران کن دعویٰ

lights sound nature

آوازیں سنی جاتی ہیں اور روشنی کو دیکھا جاتا ہے لیکن روشنیون کی آواز آنا اور ان کا کسی کو سنائی دینا بہت ہی عجیب سی بات ہے۔

لیکن یہ دنیا عجائبات سے بھری ہوئی ہے اور یہاں بہت سے معجزے انسان اپنی آنکھوں سے دیکھتا بھی ہے۔

تاہم دنیا کے سرد ترین علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روشنیون کی آواز کو سن سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روشنیوں کی آوازیں سننے کے دعوں میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ 2016 میں سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ قطبینی روشنیاں آواز کی ایسی لہریں پیدا کرتی ہیں جنہیں انسانی کان سن سکتا ہے تاہم  ماہرین کا اصرار ہے کہ ارورا اور آسمانی روشنیاں اتنی بلندی پر بنتی ہیں کہ وہاں خلا شروع ہوجاتا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ  بیسویں صدی کےدو اہم سائنسدانوں نےبھی ارورا کی آواز سننے کا دعویٰ کیا، ایک نے اسے ہلکی سیٹی کی آواز کہا تو دوسرے کا کہنا تھا کہ یہ ایسی آواز تھی گویا کوئی اسپرے کررہا ہے یا پھر سوکھی گھاس جل کر چٹخ رہی ہے۔

1923 میں کینیڈا کے مشہور فلکیات داں کلیریئنس چینٹ نے بھی کہا تھا کہ ناردرن لائٹس ارضی مقناطیسی میدان میں بھونچال پیدا کرتی ہے۔ اس طرح مقناطیسی اتارچڑھاؤ سے چرچراہٹ یا چٹخنے کی آواز آتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرفیوم کی خوشبو دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ طریقے آزمائیں!
باڈی ایئر کنڈیشنر ، وہ آلہ جو انسانی جسم پر موسم کے اثرات کو کم کریگا
اکثر افراد کو لفٹ میں سر چکرانے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
مئی کا مہینہ کن 4 ستاروں کیلئے خوشیوں سے بھرا ہوگا؟ ماہر فلکیات نے بتادیا
اکثر افراد کو وقت تیزی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ اس کا حل جان لیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version