
آسٹریلوی ماہرین نے مردوں کی مونچھوں کے بال سے عجیب و غریب سوٹ تیار کرلیا۔
اس حوالے سے ایک آگاہی گزشتہ کئی برس سے آسٹریلیا کی موویمبر فاؤنڈیشن کی جانب سے چلائی جارہی ہے جس میں وہ ہر سال ایک پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں جس میں مردوں کو مونچھے رکھنے کی ترغیب دلاتے ہیں۔
اس سال بھی موویمبر فاؤنڈیشن نے پروگرام کا انعقاد کیا اور اس سلسلے میں آسٹریلیا کے مینز ویئر برانڈ پولیٹکس نے ویژول کے ساتھ مردوں کی مونچھوں سے ایک منفرد اور عجیب و غریب سوٹ تیار کرلیا۔
مونچھوں سے تیار کیے گئے سوٹ کو لوگوں نے انتہائی عجیب سوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوٹ دیکھنا بہت ناگوار گزرا لیکن یہ سب ایک اچھے مقصد سے بنایا گیا ہے۔
میلبرن سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ پامیلا کلیمن-پاسی نے موچھوں کے تمام بالوں کو کاٹن کے ساتھ بُن کر کپڑا بنایا، جسے پھر پولیٹکس کے ڈیزائن مینیجر کو دے دیا گیا جنہوں نے کپڑے کو سوٹ میں کاٹا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب بال آپ کے سر پر ہوتے ہیں یہ بہت خوبصورت دِکھتے ہیں۔ لیکن جسم سے اترتے ہی ان سے گھن آنے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News