Advertisement
Advertisement
Advertisement

چُٹکی بجانا انسانی جسم سے انجام دیاجانے والا سب سے تیز رفتار عمل 

Now Reading:

چُٹکی بجانا انسانی جسم سے انجام دیاجانے والا سب سے تیز رفتار عمل 

ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چُٹکی بجانا انسانی جسم سے انجام دیا جانے والا سب سے تیز رفتار عمل ہوتاہے۔

جارجیا ٹیک کے طالب علم راگھیو اچاریہ اور دیگرنے یہ تحقیق کی ہےجس کا احوال رائل سوسائٹی انٹرفیس کےجرنل میں شائع کیا ہے۔

اس تحقیق میں جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے چٹکی بجانے کے عمل کو سمجھنے کی کوشش کی ہے اور اس کی طبیعیات کو نئے سرے سے کھوجا ہے۔

تحقیق کے مطابق چٹکی بجانے کی ایکسلریشن  اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ چٹکی کا انگوٹھا صرف سات ملی سیکنڈ میں ہتھیلی کو چھولیتا ہے جو پلک جھپکانے سے بھی تیزعمل ہے۔

ماہرین کےمطابق انگلی اور انگوٹھے کے بیرونی جلد کی درمیانے درجے کی رگڑ (فرکشن) سے چٹکی کی آواز پیدا ہوتی ہے لیکن اس عمل میں گھماؤ کی ایکسلریشن  بیس بال بلے باز سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس مشاہدے سے مصنوعی ہاتھوں اور بازؤں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس طرح وہ انسانی ہاتھوں سے مزید قریب ہوسکیں گے۔

Advertisement

تحقیق میں شامل سائنسدان سعدبھملا نے بتایا کہ یہ تحقیق روزمرہ کی سائنس اور انسانی تجسس کو بھی ظاہر کرتی ہے جس سے دریافت کے نئے راستے کھلتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق چٹکی بجانے کا عمل بہت ہی تیزا ور حیران کن ہے جس میں انسان توانائی جمع کرکے فوری طور پرریلیز کرتا ہے اور یوں چٹکی بجانے کی آواز آتی ہے۔

سائنسدانوں نے انتہائی تیزعکس نگاری، خودکار امیج پروسیسنگ، ڈائنامک فورس سینسر اور دیگر ٹیکنالوجی سے چٹکی بجانے کے عمل کو دیکھا اور سمجھا۔ اس کے علاوہ انگلیوں کی رگڑ کو سمجھنے کے لیے ان پر پلاسٹک اور دھات وغیرہ بھی لگائی گئی۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ عام حالات میں چٹکی بجانے کے عمل میں روٹیشنل ولاسٹی 7800 ڈگری فی سیکنڈ اور روٹیشنل ایکسلریشن 16 لاکھ ڈگری فی مربع سیکنڈ ہوتا ہے۔ یعنی صرف سات ملی سیکنڈ میں ان انگوٹھا پھسل کر ہتھیلی پر جالگتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس عمل سے مزید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی راہ ہموار ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر