
پودوں کی مدد سے برگر اور سوسیجز بنانے کے بعد انڈوں کی تیاری کا بھی کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔
ملٹی نیشنل فوڈ کمپنی کی لیبارٹری میں پودوں کی مدد سے انڈوں کی تیاری کے تجربے کو انجام دیا گیا ہے جس کا نام گارڈن گورمے وی ایگی برانڈ رکھا گیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے بتایا ہے کہ ان انڈوں میں پروٹین اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا ہے کہ ان انڈوں کو عام انڈوں کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے جس میں آملیٹ بنانا و دیگر چیزیں شامل ہیں۔
اس حوالے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ جانوروں سے حاصل شدہ پروٹین کو پودوں پر مبنی پروٹین میں تبدیل کرنا ہے
خیال رہے کہ انڈوں کی کاشت سے پہلے کمپنی کی جانب سے برگر اور سوسیجز بنائے گئے تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News