Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا واقعی سورج دنیا میں پانی کا ذریعہ ہے؟

Now Reading:

کیا واقعی سورج دنیا میں پانی کا ذریعہ ہے؟

دنیا کا70فیصد حصہ پانی سے گھِرا ہوا ہےلیکن ہمارے سیارے پر اتنی مقدار میں پانی ہوا کیسے، یہ بات کافی عرصے سے سائنسدانوں کو الجھائے ہوئے ہے۔

اب ایک بین الاقوامی محققین کی ٹیم نے ایک سیارچے کے تجزیے کی بناء پر بتایا ہے کہ حیران کن طور پرہمارے سیارے کے پانی کا ذریعہ سورج کے ہونے کا امکان ہے۔

محققین کا اشارہ شمسی ہواؤں یعنی سولر وِنڈز کی جانب تھا۔

سولر وِنڈز سورج کی طرف سے آنے والے چارجڈ ذرّوں کا خطرناک بہاؤ ہوتا ہے جو بڑی حد تک ہائیڈروجن آئنز سے بنا ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ تقریباً 4.5 ارب برس قبل سولر وِنڈز نے خلائی دھول کے ذرّات میں پانی بنایا جو شہاب ثاقب کی طرح زمین پر برس پڑے۔

Advertisement

سولر وِنڈز آج بھی وجود رکھتی ہیں اور 900 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے 20 لاکھ ڈگری فہرنہائیٹ کے درجہ حرارت پر سفر کرتی ہیں۔

نظامِ شمسی کی تشکیل کے شروع میں دھول کے ذرّروں میں پانی بننے کے عمل کو اسپیس ویدرنگ کہا جاتا ہے، جس میں سولر وِنڈز ذرّوں کے کیمیکل کمپوزیشن کوپانی کے مولیکیولز بنانے کےلیے تبدیل کرتےہیں۔

گلاسگو یونیورسٹی میں تحقیق کے مصنف ڈاکٹر لیوک ڈیلے نے بتایا کہ سولر وِنڈز عموماً ہائیڈروجن اور ہیلیم آئنز کے چشمے ہوتے ہیں جو سورج سے خلاء میں مستقل بہتے رہتےہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب یہ ہائیڈروجن آئنز بغیر ہوا والی سطح جیسے کہ کوئی سیارچے یا خلائی دھول کا ذرّے سے ٹکراتے ہیں تو یہ ان کی سطح کے کچھ نینو میٹرز اندر چلے جاتے ہیں، جہاں یہ اس چٹان کیکیمیکل کمپوزیشن کو متاثر کرسکیں۔

وقت کے ساتھ ہائیڈروجن آئنز کا اسپیس ویدرنگ ایفیکٹ سیارچے پر چٹان کے مٹیریل میں پھنسی آکسیجن کے اتنے ایٹمز نکال لیتا ہے کہ پانی بن سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر