
سائنسدان دنیا کے باہر مریخ اور چاند پر انسانی زندگی کو آباد کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔
اس حوالے اب تک مریخ اور چاند پر پانی اور آکسیجن کی تلاش میں کئی منصوبوں کے تحت مختلف تجربے کئے جاچکے ہیں ۔
اس حوالے سے گزشتہ کئی سالوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ان میں بہت سے شواہد ایسے بھی ملے ہیں جو کہ انسان کو دنیا سے باہر بسانے کے خواب کو تعبیر دینے میں مدد دے سکتے ہے۔
اس منصوبے پر کام کرتے ہوئے سائنسدانوں ایسے ثبوت دیئے ہیں جس سے چاند پر انسانی بستیاں بسانے کے خواب کو تعبیر مل سکتی ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کی سدرن کراس یونیورسٹی میں سوائل سائنس کے ماہر کا کہنا ہے کہ چاند کی غلافی چٹانوں میں 45 فیصد آکسیجن ہے لیکن اسے مرکبات سے آزاد کرکے خالص گیس کی حالت میں لانے کےلیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وئی ایسا طریقہ ایجاد کرلیا جائے کہ جس سے کم توانائی خرچ کرکے معدنیات سے خالص آکسیجن گیس الگ کی جاسکے تو چاند پر انسانی رہائش کےلیے آکسیجن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے ناسا کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ہر انسان کو روزانہ سانس لینے کےلیے 800 گرام آکسیجن درکار ہوتی ہے، یعنی یہ 630 کلوگرام آکسیجن ایک انسان کےلیے دو سال تک کافی رہے گی۔
ان کے مطابق اگر پورے چاند کی سطح پر صرف 10 میٹر گہرائی تک کھدائی کرکے اس سے آکسیجن بنائی جائے، تو اس کی مقدار اتنی زیادہ ہوگی کہ آٹھ ارب انسانوں کےلیے ایک لاکھ سال تک کافی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News